Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ

وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی آڈیٹوریم میں شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مادر وطن کے دفاع کے لئے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو بھرپور خراج عقیدت کیا اور ان کے اہلخانہ کی قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم  نے ملک کی علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کو بھی سراہا۔

Advertisement

 وزیراعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو میں شہداء کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت اور احترام ہر پاکستانی پر فرض ہے۔

وزیراعظم نے  کہا کہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارا امن اور آزادی دھرتی کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کا مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کو پاکستان پر قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، اب ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہر پاکستانی کی خوشحالی میں ڈھالیں۔

شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے چہرے ملکی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ رہیں گے، پاکستان کے غیور عوام ان سیاہ چہروں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے 70 شہداء کے لواحقین اور 30 زخمیوں کے اہلخانہ کے لئے مالی اعانت کے چیک پیش کیے اور شہداء کے لواحقین میں شامل طالب علموں کو تعلیم کے لئے لیپ ٹاپس بھی دیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/478257/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/478257/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version