Advertisement

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان پاکستان پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان پاکستان پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان ایک بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کی باضابطہ ملاقاتوں کا سلسلہ کل صبح سے شروع ہوگا اور وہ  کل سے پاکستانی حکام سے با ضابطہ ملاقاتیں کریں گے۔

 وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے، وسیع ایجنڈے میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بات چیت شامل ہے۔

دونوں وزرائےخارجہ کل دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

Advertisement

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان وزیر اعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔

فریقین دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے میں خاص طور پر علاقائی روابط، توانائی اور پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری کے تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، پاک ایران دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے ساتھ علاقائی و عالمی صورت پر مشاورت کی جائے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے فروغ، روان برس ایران پاکستان تین نئی سرحدی منڈوں کے قیام ہر بات چیت کریں گے۔
ملاقاتوں میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version