Advertisement

مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب

  • فہد
  • شيئر

مردم شماری

مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد: مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتیں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر موقف پیش کریں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے، مردم شماری ہوئی ہے تو اسی پر انتخابات ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے وہ انتخابات کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔ انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔

دوسری جانب ‏وزیر اعظم شہباز شریف کے نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے کے اعلان پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف کے اس اعلان کا مقصد ہے نئی حلقہ بندیاں ہوں، نئی حلقہ بندیوں میں کم از کم چھ ماہ درکار ہوں گے۔ ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، ہم ہر صورت میں الیکشن وقت پر چاہتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/503923/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/503923/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version