وزارت عظمیٰ کے منصب سے سبکدوش ہونے کے بعد شہباز شریف لاہور پہنچ گئے

سابق وزیراعظم شہباز شریف کا دوبارہ لندن جانے کا امکان
وزارت عظمیٰ کے منصب سے سبکدوش ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہبازشریف کو وزیراعظم ہاؤس سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے رخصت کیا جس کے بعد وہ لاہور پہنچے۔
ماڈل ٹاؤن پہنچنے پرشہبازشریف کے پوتے اور پوتی نے پرتپاک استقبال کرکے دادا کو سرپرائز دیا۔
سابق وزیراعظم نے اپنے پوتے اور پوتی کو یوم آزادی کی مبارک بھی دی جبکہ دونوں بچوں نے شہباز شریف کو پھول پیش کیے اور انہیں ویلکم بیک کہا۔
شہبازشریف نے خوشی سے دونوں بچوں کو سینے سے لگایا اور پھول پیش کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News