Advertisement

محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن پورے محکمے کا خونی ڈویژن بن گیا

محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن

محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن پورے محکمے کا خونی ڈویژن بن گیا

محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن پورے محکمے کا خونی ڈویژن بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خان پور سے ٹنڈو آدم اور سبی تک پھیلے ہوئے اسٹیشن سکھر ڈویژن میں سب سے زیادہ حادثات ہوئے۔

گھوٹکی میں آٹھ جون 1991 کو دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے سو افراد جاں بحق ہوئے، 1992 کو اسی گھوٹکی میں ٹرین حادثے میں 54 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، 2005 کو گھوٹکی میں تین ٹرینیں آپس میں ٹکرائیں جس میں 123 مسافر جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے، 2019 میں رحیم یار خان کے قریب تیزگام میں آتشزدگی ہوئی جس میں 74 افراد جل کر ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

2020 کو پاکستان ایکسپریس روہڑی کے قریب مسافر بس سے ٹکرائی جس میں 22 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، 2021 کو ریتی اسٹیشن کے قریب ملت اور سرسید ایکسپریس میں تصادم ہوا جس میں 62 مسافر ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے، 2022 میں سکھر ریلوے ڈویژن میں 25 حادثات ہوئے، سال 2022 میں 12 مسافر ٹرینیں پٹری سے اْتریں، 28 مال بردار ٹرینوں کو حادثات پیش آئے۔

2023 میں خیرپور کے قریب کراچی ایکسپریس میں آگ بھڑک اْٹھی جس میں بچوں سمیت سات مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، چھ اگست 2023 کو ہزارہ ایکسپریس کی دس بوگیاں سرہاری ریلوے اسٹیشن پر پٹری سے اْتریں جس میں 33 مسافر ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/549066/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/549066/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version