چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر سازش سے متعلق بیانیہ بے نقاب

چئیرمین پی ٹی آئی کی سائفر سازش سے متعلق بیانیہ بے نقاب
انٹرسیپٹ کی اسٹوری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سائفر پر سازش کا بیانیہ بے نقاب کردیا۔
آن لائن امریکی نیوز سائٹ انٹرسیپٹ نے سب سے پہلے یہ دعویٰ کیا کہ سائفر کی کاپی اس کے پاس نہیں، کسی سورس نے بھی اِس کو کنفرم نہیں کیا، یہ بات یہ ثابت کرتی ہے کہ یہ ایک مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت کہانی ہے۔
انٹرسیپٹ کے مطابق مان بھی لیا جائے کہ یہ گمشدہ سائفر کی کاپی ہے جو امریکیوں کو عارضی فائدہ حاصل کرنے کے لئے دے دی گئی تو یہ تحریک انصاف کی سب سے بڑی بے وقوفی ہے، اس سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ یہ امریکی سازش نہیں تھی بلکہ سخت سفارتی زبان کا استعمال تھا جو 12 دفعہ پہلے بھی کیا جا چکا ہے، پوری کہانی میں ایک بھی بات نئی نہیں ہے وہی گھسا پٹا بیانہ ہے جو پچھلے ایک سال سے پیٹا جا رہا ہے۔
انٹرسیپٹ کا اپنا دعویٰ ہے کہ جو دستاویز ان کے ہاتھ لگی اس کی تصدیق کرنے کے لیے انہوں نے کوششیں کی ہیں مگر کامیاب نہیں ہوئے، یہ بات اہم ہے کہ انٹرسیپٹ کو خود بھی اس مراسلے کی سچائی کا علم ہی نہیں ہے، یعنی یہ مبینہ مراسلہ جس کے بارے میں انٹرسیپٹ دعوی کر رہا وہ ایک جعلی مراسلہ ہے۔
سب سے اہم سوال، اگر اِس کو سائفر یا سائفر کی معلومات مانا جائے تو سابق وزیراعظم بار بار مان چکے ہیں کہ ان کی سائفر کی کاپی کا کچھ پتہ نہیں، اب پتہ لگ رہا ہے کہ وہ سائفر کی کاپی یا اُسکی معلومات کہاں پر ہیں۔
گمشدہ سائفر کاپی پر حکومت کی طرف سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے مطابق سخت سے سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے، مذموم مقاصد کے حصول کے لئے سفارتی تعلقات سے جڑی معلومات کو افشاں کرنا ملکی قانون کی سخت ترین خلاف ورزی ہے۔
خفیہ معلومات عام کرنا پاکستان کی ساکھ اور سفارتی اعتماد کا قتل ہے، افواج اور پاکستان مخالف، سابق وزیراعظم کے جانے پہچانے حمایتی سے اس آرٹیکل کو لکھوانا بھی نئے سوال کو جنم دیتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/561051/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/561051/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

