Advertisement

زمانہ امن ہو یا جنگ پاک فوج ملک کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے،  حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

ن لیگ نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا، حمزہ شہباز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ زمانہ امن ہو یا جنگ پاک فوج ملک کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بٹگرام کیبل کار ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ریسکیو آپریشن بخیر و خوبی مکمل ہوا، پاک فوج نے ایک انتہائی دشوار اور پیچیدہ آپریشن کر کے بچوں اور استاد کی جان بچائی۔

انہوں نے کہا کہ زمانہ امن ہو یا جنگ پاک فوج ملک کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے، قوم ان بہادر جوانوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر اس پہاڑی علاقے میں لوگوں کو ریسکیو کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو تمام آفات اور ناگہانی حادثات سے محفوظ رکھے۔

 واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر آج صبح چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو کے 6 طلباء سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے جنہیں کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد با حفاظت نکال لیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version