Advertisement

شام کے سفارت خانے کا ایئر کموڈور (ر) ستار علوی کیلئے تمغہ شجاعت کا اعزاز

ایئر کموڈور

شام کے سفارت خانے کا ایئر کموڈور (ر) ستار علوی کیلئے تمغہ شجاعت کا اعزاز

ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) ستار علوی کے لئے شام کے سفارت خانے کی جانب سے تمغہ شجاعت کا اعزاز کیا گیا ہے۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) ستار علوی کو 1973 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران بہترین کارکردگی پر اعزاز سے نوازا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ حکومت شام کی ہدایات پر شامی عرب فضائیہ کی جانب سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الرعی نے ائیر کموڈور (ریٹائرڈ) ستار علوی کو شام کے تمغہ شجاعت اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

26 پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اپریل 1973 کو پاک فضائیہ کے بہادر سپوت فلائٹ لیفٹیننٹ ستار علوی نے شامی فضائیہ کا مگ-21 لڑاکا طیارہ اڑاتے ہوئے اسرائیلی میراج طیارہ مار گرایا۔

ترجمان کے مطابق ستار علوی کے فضائی معرکے نے شام کی فضائی حدود کے دفاع میں پاکستانی پائلٹس کی بہادری اور مہارت کو اجاگر کیا۔

Advertisement

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس فضائی جنگ کے نتائج نے ایک برادر ملک کی خودمختاری کے تحفظ اور اس کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی پائلٹس کی ہمت اور عزم کو بھی اجاگر کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ حکومتِ شام کی جانب سے یہ اعزاز  پوری قوم کے لیے قابلِ فخر بات ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/619403/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/619403/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version