Advertisement

لاہور سمیت پنجاب میں رواں برس ڈینگی مچھر سے متاثرہ افراد میں اضافہ

لاہور

لاہور سمیت پنجاب میں رواں برس ڈینگی مچھر سے متاثرہ افراد میں اضافہ

لاہور سمیت پنجاب میں رواں برس ڈینگی مچھر سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوری سے اب تک پنجاب کے کل 36 اضلاع میں ڈینگی 743 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے مگر اس دوران کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا، اس سال کے شروع سے اب تک ضلع لاہور میں ڈینگی کے 239 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 65 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

علی جان خان نے کہا کہ رواں سال ملتان میں کل 123 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا، اس سال کے دوران روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 116 مریض  رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 15 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، فیصل آباد میں رواں سال کے دوران ڈینگی کے 61 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 9 نئے مریض سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گوجرانولہ اور بہاولپور میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آ ئے۔

علی جان خان نے کہا کہ شیخوپورہ، قصور، ڈیرہ غازی خان ، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ، مظفر گڑھ اور خانیوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 93 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 40 مریض زیر علاج ہیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں، پنجاب کے ہسپتالوں میں 84 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔

Advertisement

سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/658168/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/658168/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Next Article
Exit mobile version