Advertisement

لاہور؛ سروسز اسپتال کے مختلف وارڈز سے موبائل فون چوری کیے جانے کا انکشاف

سروسز اسپتال

لاہور؛ سروسز اسپتال کے مختلف وارڈز سے موبائل فون چوری کیے جانے کا انکشاف

لاہور میں سروسز اسپتال کے مختلف وارڈز سے موبائل فونز چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے اسپتالوں میں طوفانی دورے بھی کام نہ آ سکے، اسپتالوں میں بہتری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

سروسز اسپتال میں اپنی مدد آپ کے تحت اے سی لگانے کے باوجود اسپتال انتظامیہ اے سی روٹر اور اے سی کی کاپر کی تاریں چوروں سے بچانے میں ناکام ہے۔

اسپتال کے مختلف وارڈز سے موبائلز چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے اڑانے لگے۔

مختلف وارڈز نے ایم ایس آفس میں تحریری درخواست دے دی ہے، تاہم بول نیوز نے ویڈیو اور درخواست حاصل کر لی ہے۔

Advertisement

ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر منیر اس واقعے سے لاعلم ہیں جبکہ مریضوں کا گرمی سے برا حال ہوگیا ہے، مریضوں کا کہنا ہے کہ حبس سے دل گھبراتا ہے۔

سپتال اسٹاف کا کہنا ہے کہ چھت پر جانے کے لئے تالے کی چابی سیکیورٹی گارڈز کے پاس ہوتی ہے کوئی اوپر کیسے جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کی ملی بھگت سے چوریاں ہوتی ہیں۔

سابق اے ایم ایس سیکیورٹی ڈاکٹر سمیر پر چوری کے الزامات ثابت ہونے کے باوجود سروسز اسپتال میں ڈرما وارڈ میں ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/670223/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/670223/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version