Advertisement

مجرمان کی مانیٹرنگ کے ایکٹ 2023 پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا،آئی جی سندھ

غلام نبی میمن

جرائم میں جو بھی پولیس افسریا اہلکارملوث ہوا، کارروائی ہوگی، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ مجرمان کی مانیٹرنگ کے ایکٹ 2023 پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا جس میں عادی اسٹریٹ کریمنلز/مجرمان کی ای ٹیگنگ اور مانیٹرنگ ایکٹ  سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مختلف افسران کی سربراہی میں دو کمیٹیاں تشکیل دے دیں، ایک کمیٹی کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو بنایا گیا ہے جبکہ دوسری کمیٹی ڈی آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں کام کرے گی اور کمیٹیاں ای ٹیگنگ اور بریسلیٹ ودیگرضروری امور کے تیکنیکی معاملات دیکھے گی، ای ٹیگنگ کے ذریعے  کالز/ایس ایم ایس اور مجرم کو مخصوص فاصلے تک محدود کیا جاسکے گا۔

اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ عادی مجرمان کی ای ٹیگنگ کی جائیگی، مجرمان کی مانیٹرنگ کے ایکٹ 2023 پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا، عادی اسٹریٹ کریمنلز/مجرمان کی ای ٹیگنگ سے مختلف جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی، پندرہ جولائی کو عادی مجرمان کی ای ٹیگنگ کا بل سندھ اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version