Advertisement

سندھ پروٹیکشن اینڈ پروہیبیشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل پر اعتراض

سندھ اسمبلی

سندھ پروٹیکشن اینڈ پروہیبیشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل پر اعتراض

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ پروٹیکشن اینڈ پروہیبیشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل 2023 پر اعتراض عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ پروٹیکشن اینڈ پروہیبیشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل سندھ حکومت کو نظر ثانی کے لیے ارسال کر دیا ہے۔

اس حوالے سے گورنر سندھ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ وفاقی حکومت کی لیجسلیٹیو لسٹ میں شامل ہے، آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت اس معاملے پر قانون سازی وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔

انکا کہنا ہے کہ بل کی بعض شقین عالمی ادارہ صحت کی ضابطہ اخلاق سے متصادم ہیں، انفنٹ اینڈ ینگ چلڈرن بورڈ میں ڈیری ملک کی صنعت سے وابستہ افراد کو شامل کیا جائے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس بل سے ڈیری دودھ انڈسٹری پر اثرات مرتب ہونگے اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر منفی اثرات پڑھ سکتے ہیں، جس سے مقامی سطح ڈیری ملک کے کاروبار سے منسلک الائیڈ انڈسٹری اور مویشی مالکان کو بھی نقصان ہوسکتا ہے۔

Advertisement

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ یہ بل وفاقی قوانین سے بھی متصادم ہے، اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل اور وزارت بین الصوبائی رابطے میں مشاورت کے بعد متفقہ طور پر قانون سازی کی جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/692054/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/692054/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version