الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کیلئے مضبوط اور اسٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے مضبوط اور اسٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں وفاقی حکومت کو اس اقدام کے بارے میں آگاہ کر دیا۔
وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ سے سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔
الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک سال میں 24 نئی سیاسی جماعتوں کو ان لسٹ کیا گیا، سینیٹ کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، قومی اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخابات منعقد کئے گئے، پنجاب 23 اور خیبرپختون اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/698448/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/698448/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

