Advertisement

ہماری پارٹی جدید طرز سیاست کی علمبردار ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی جدید طرز سیاست کی علمبردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق چٸیرمین استحکام پاکستان پارٹی (آٸی پی پی) کی پارٹی سیکرٹریٹ میں رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔

تمام رہنماوں کی بٹگرام میں پھنسے بچوں کی بحفاظت بازیابی کے لٸے خصوصی دعا کی۔

پارٹی رہنما نے کہا کہ پاک فوج کے کمانڈوز کی سلنگ آپریشن میں کامیابی کے لٸے پر امید ہیں، پریشانی کی اس گھڑی میں تمام قوم سراپا دعا ہے۔

Advertisement

چٸیرمین آٸی پی پی کی ضلعی کمیٹیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ضلعی صدور کو اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کو متحرک بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی کمیٹیاں اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی میٹنگز اور ایونٹس پلان کرے، پارٹی کو فعال بنانے کے لٸے نوجوانوں کو خاص طور پر پارٹی کا حصہ بنایا جاٸے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میں ضلعی سطح پر أیونٹس کیلنڈر ترتیب دینے کی ہدایات کی ہے، چٸیرمین پارٹی نے حلقوں میں پارٹی پرچم لہرانے کی بھی ہدایات کی ہے۔

  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری پارٹی کا پرچم انفرادیت اور یگانگت کا حامل ہے، یہ پرچم اپنا تعارف آپ ہے اور ہماری پارٹی جدید طرز سیاست کی علمبردار ہٕے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version