ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس میں بتایا گیا کہ گریڈ 20 اور 21 کے 14 افسران کا تبادلہ کیا گای ہے جن کا تعلق اسلام آباد، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے ہے۔
ایف بی آر نے کہا کہ چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس کراچی ڈاکٹر توقیر احمد میمن کا تبادلہ کر دیا گیا، انہیں ڈی جی فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا، چیف کمشنر میڈیم ٹیکس پیئر آفس کراچی احمد شجاع خان کا بطور ممبر ایڈمن ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز تبادلہ، چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور محمود حسین جعفری چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس تعینات، ان لینڈ ریونیو کے فہیم محمد کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر سے چیف کمشنر سرگودھا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر گوجرانوالہ کرامت اللہ خان کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز تبادلہ، چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد عاصم افتخار کا بطور چیف کمشنر گوجرانوالہ، ڈی جی ایف بی آر زبیر بلال کا بطور چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد تبادلہ، کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد عائشہ فاروق کا بطور ڈی جی انٹرنیشنل ٹیکس تبادلہ کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر لاہور ڈائریکٹوریٹ آف لاء لیلی غفور ڈی جی رسک منیجمنٹ ایف بی آرہیڈکوارٹرز اسلام آباد تعینات، ڈی جی زبیر بلال ایف بی آر اسلام آباد ہیڈکوارٹرز سے چیف کمشنران لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد تعینات، چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا امجد فاروق چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور تعینات، کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہورسجاد تسلیم اعظم چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس ملتان تعینات جبکہ کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد عائشہ فاروق ڈی جی انٹرنیشنل ٹیکس آپریشن ایف بی آر ہیڈکوارٹرز تعینات کر دی گئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/720359/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/720359/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

