سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ چوہدری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو عوامی مشکلات کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کے انعقاد کیلئے عوام کے مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کو نوٹ کی طاقت سے بچانے کیلئے سختی سے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوام کی طاقت ہی اصل حکمرانی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسے الیکشن منعقد کروائے جانے چاہئیں جو تمام سیاسی جماعتوں کو قابلِ قبول ہوں۔
چوہدری شجاعت حسین کے مطابق پاکستان کو اس وقت ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو عوامی مشکلات کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالے۔
انہوں نے مزید کہا عوام کی مشکلات اور روز مرہ کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فی الفور کنٹرول اور اس سارے معاملات کو ترتیب دینے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر فیصلے کرنے ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/729982/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/729982/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News