سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
سندھ کے ہائی رسک یوسیز میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم 7 اگست سے 13 اگست تک جاری رہے گی۔
مہم کراچی وسطی، شرقی، جنوبی، غربی، ملیر، کورنگی، کیماڑی، حیدرآباد اور جامشورو میں شروع کی گئی ہے۔
اس دوران صوبے کے متعلقہ اضلاع کی 374 یوسیز کو کور کیا جائے گا۔
مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 30 لاکھ 64 ہزار 750 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
14 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا پیچوہو نے مہم کے دوران ہائی رسک یوسیز پر فوکس اور پانی اور سیوریج سسٹم کو مانیٹر کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/736105/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/736105/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

