ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے، یہ دن ارض وطن میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے دوران شہادت پانے والے پولیس اہلکاروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے جس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، یہ دن پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں منایا جاتا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے لاہور اور کراچی سمیت کئی شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شہدائے سندھ پولیس ڈے کی مناسبت سے کراچی میں آج سی ویو اور دو دریا کے کنارے پانچ کلومیٹر طویل شہداء رن ریس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پولیس کے تربیت یافتہ اہلکار اور سول سوسائٹی کے ممبران حصہ لیکر شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرینگے جبکہ ریس میں پولیس افسران اہلکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہیں۔
اس موقع پر ریس شرکاء کا کہنا تھا کہ پولیس کے ان تمام شہید افسران و اہلکاروں اور ان کی فیملیوں کو سلام جنہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی، وہ ایسے پولیس کے ایسے جوان تھے جو فرض کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹے۔
شرکاء نے کہا کہ شہدائے پولیس ڈے کے موقع پر پولیس کے ان جاں نثارغازیوں کو بھی سلام جنہوں نے عمر بھر کی معذوری برداشت کرلی، یہ ایسے جانثار ہیں جو کسی دہشت گرد کے اگے نہیں جھکے ملک و قوم پر آنچ نہ آنے دی۔
ریس کے شرکاء نے کہا کہ پولیس کے بہادرافسران اورجوان ہمارے محافظ ہیں جن کی بدولت ہماری عزتیں محفوظ ہیں، انہی جانثار پولیس افسران و اہلکاروں کی وجہ سے ہم سکون سے کاروبار کرتے ہیں اور سکون کی نیند سوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم کی سلامتی کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے افسران و اہل کار صرف فورسز کے نہیں، پوری قوم کے ہیروز ہیں، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے وابستہ غازیوں اور شہیدوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/743810/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/743810/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News