Advertisement

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ، آتشزدگی میں 22 مسافر جاں بحق

کوئٹہ میں پیٹرول سے بھرا رکشہ مسافر بس سے ٹکرانے کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

فیصل آباد: موٹر وے ایم تھری پر پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 22 مسافر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ مسافر کوچ میں ڈیزل کین بھی موجود تھا جو آگ لگنے کا سبب بنا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم جاں بحق ہونے والے 22 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ریسکیو کی مدد سے نعشوں کو ڈی ایچ کیو جبکہ زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو پنڈی بھٹیاں پہنچا دیا گیا ہے اور علاج جاری ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ کے 25 منٹ بعد موٹروے بحال کر دی گئی۔

Advertisement

تحقیقات کا آغاز

پنڈی بھٹیاں کے قریب المناک حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ بیٹ کمانڈر اور نائٹ شفٹ پٹرولنگ افسران کو معطل کر دیا گیا ہے، حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم نے کہا کہ محکمانہ کارروائی کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، انکوائری کمیٹی 24 گھنٹوں کے اندر حادثہ کی رپورٹ جمع کروائے گی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر کوچ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ اور پولیس سے افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/760470/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/760470/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version