دہشتگردی کے خلاف فوج کے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، یوسف رضا گیلانی

جمہوریت مذاکرات ہی کے ذریعے چلتی ہے، یوسف رضا گیلانی
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف فوج کے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس میں سانحہ باجوڑ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کی پولیس، ایف سی یا رینجرز سب نے بہت قربانیاں دیں، دہشتگردی کے خلاف فوج کے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پچیس لاکھ انٹرنل ڈسپلیس افراد کو 90 روز میں بحال کیا، ہم نے معاہدے کیے کہ آپ کا علاقہ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا، دہشتگردی ختم ہو چکی تھی ایکشن پلان بن چکا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں نیشنل سیکورٹی پر اجلاسوں میں وزیراعظم نہیں آتے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ باجوڑ واقع سے متعلق کچھ تجاویز دینا چاہتا ہوں، ہم نے افغانستان میں گئے لوگوں کی واپسی کی مخالفت کی تھی، بچیوں کو تعلیم کرنے اور کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ان کیمرہ نیشنل سیکورٹی کا اجلاس ہونا چاہیئے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News