سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، سندھ ریولوشنری آرمی کے 3 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، سندھ ریولوشنری آرمی کے 3 دہشت گرد گرفتار
سکھر: انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے سندھ ریولوشنری آرمی (ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیم نے یہ کارروائی جعفرآباد روڈ پر ایک کار کا پیچھا کر کے انجام دی اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ، ٹائمر، ڈیٹو نیٹرز، نٹ بولٹ بال بیرنگ، دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی ٹیم نے سندھ رولیشنری آرمی کی ذیلی تنظیم سندھ پیپلز آرمی کے سرگرم کارکنان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں کرم علی جتوئی،ارشد حسین شیخ اور محمد یوسف کلوڑ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے ضلع گھوٹکی اور دیگر علاقوں میں پٹھان، پنجابیوں کو نشانہ بنایا جبکہ 13 جنوری 2023 کو محمد یوسف اور اکرم نے مشتاق پٹھان کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹارگٹ کی ہدایت سندھو دیشن پیپلز آرمی کے کمانڈر ذوالفقار خاصخیلی نے کی تھی جبکہ ذوالفقار خاصخیلی نے اس کارروائی کے لیے بھاری رقم بھی مذکورہ دہشت گردوں کو ادا کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد مزید کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار دہشت گرد سندھ میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/788487/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/788487/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

