Advertisement

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمرشل، نان کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایچ ٹی وی ،ایل ٹی وی لائسنس کے امیدوار کوائف اور شکل ویڈیو میں نمایاں کرینگے،ای ٹیسٹ کے دوران امیدوار کےقریب کیمرہ لگایا جائے گا۔

ای ٹیسٹ کے دوران امیدوار کے قریب کوئی غیر متعلقہ شخص موجود نہیں ہوگا۔

ٹیسٹ میں پاس اور فیل ہونیوالے امیدواروں کا ریکارڈ ٹریفک ہیڈ کوارٹر بھیجا جائیگا، ٹیسٹنگ افسر امیدوار کے گاڑی اسٹارٹ کرنے کا طریق کارویڈیو میں ریکارڈ کریگا۔

Advertisement

امیدوار کے سیٹ پر بیٹھنے، شیشوں کی چیکنگ کا طریق کار ویڈیو ریکارڈ کیا جائے گا۔ ہینڈ بریک، گاڑی کو نیوٹرل کرنے کا طریقہ کار بھی ویڈیو میں ریکارڈ کیا جائیگا۔

ایل ٹی وی لائسنس کے روڈ ٹیسٹ کیلئے 75،75فٹ لمبائی کا ٹریک بنایا جائیگا، ایل ٹی وی لائسنس کے روڈ ٹیسٹ کیلئے 10،10 فٹ چوڑائی کا ٹریک بنایا جائیگا۔

 نئے ایس او پیز کے مطابق ایچ ٹی وی لائسنس کیلئے 250،250 فٹ لمبائی کا ٹریک تیار کیا جائے گا،ایچ ٹی وی لائسنس کیلئے 15،15فٹ چوڑائی کا ٹریک تیار کیا جائے گا۔

گاڑی بیک کرتے وقت ’’کون ’’کو لگنے سے پہلے 2 بار آگے پیچھے کرنے کی اجازت ہو گی۔ شیشے کی بجائے گردن موڑ کر پیچھے دیکھنے پر امیدوار فیل تصور کیا جائے گا۔

نان کمرشل گاڑیوں کی بھی ویڈیو ریکارڈنگ مکمل طور پر بنائی جائے گی، نان کمرشل گاڑیوں کے ٹریک کی لمبائی 65،65 فٹ ہوگی، نان کمرشل گاڑیوں کے ٹریک کی چوڑائی 10،10 فٹ ہو گی۔

گاڑی بیک کرتے وقت کونز کو لگنے سے پہلے 1 بار آگے پیچھے کرنے کی اجازت ہو گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے ڈرائیونگ ٹیسٹ ایس اوپیز پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/789356/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/789356/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version