Advertisement

ہمارا کام انتخابات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا ہے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

مردان ڈومکی

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ہمارا کام انتخابات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ داخلہ نے دیگر اداروں سے کوارڈینیشن اور ممحکمہ کے ماتحت اداروں کے افعال پر بریفنگ دی۔

اجلاس کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے محکمانہ امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس کو محکمہ داخلہ بلوچستان کے دائرہ کار ، تفویض اختیارات سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

اجلاس کو پولیس فورس اور پولیس کے زیر انتظام سپیشل یونٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس کو لیویز فورس اور سول ڈیفنس سمیت محکمہ داخلہ کے زیر انتظام کل افرادی قوت ، استعداد کار اورکیۓ جانے والے اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

  اجلاس میں نگران صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، ڈائریکٹر جنرل لیویز نصیب اللہ کاکڑ ، آئی جی خانہ جات شجاع الدین کاسی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کا کام صاف و شفاف انتخابات کے لئے پر امن ماحول فراہم کرنا ہے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ ضروری ہے کہ محکمہ داخلہ بہتر انداز سے اپنے امور کی انجام دہی یقینی بنائے، ایسے عملی اقدامات کئے جائیں جو امن و امان اور شفاف ماحول میں انتخابات کے انعقادکی بنیاد فراہم کریں۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے مزید کہا کہ ہمارا کام انتخابات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا ہے، میسر افرادی قوت کو بہترین اور منظم انداز میں استعمال میں لاکر پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version