سلطنت عمان کے چیف آف اسٹاف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

سلطنت عمان کے چیف آف اسٹاف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
اسلام آباد: سلطنت عمان کے چیف آف اسٹاف آرمڈ فورسز وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سلطنت عمان کے چیف آف اسٹاف آرمڈ فورسز وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد نیازی نے انکا استقبال کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/813354/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/813354/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News