Advertisement

الیکشن کے انعقاد میں عوام کے مفادات کو مد نظر رکھا جانا چاہیئے، شجاعت حسین

چوہدری شجاعت

 صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد میں عوام کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہیئں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں الیکشن کروانے کو لے کر مختلف بیانات آرہے ہیں، ایسی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ مل بیٹھنا چاہیئے اور الیکشن کے انعقاد کے لیے عوام کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہیئں، جس میں ووٹ کو نوٹ کی طاقت سے بچانے کے لیے سختی سے اقدامات کرنے چاہیئں تاکہ عوام کی طاقت ہی اصل حکمرانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسے الیکشن منعقد کروائے جانے چاہیئں جو تمام سیاسی جماعتوں کو قابل قبول ہو، پاکستان کو اس وقت ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں عوامی مشکلات کو حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالے، ایک ایسا نظام جس میں عوامی سطح پر عوام کی مشکلات اور  روز مرہ کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فلفور کنٹرول کیا جا سکے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اور اس سارے معاملات کو ترتیب دینے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر فیصلے کرنے ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version