سزا معطلی سے قیدی نمبر 804 صادق اور امین نہیں بنے، فردوس عاشق اعوان

سزا معطلی سے قیدی نمبر 804 صادق اور امین نہیں بنے، فردوس عاشق اعوان
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سزا معطلی سے قیدی نمبر 804 صادق اور امین نہیں بنے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک فیصلہ آیا جس کی گونج کئی دنوں سے سوشل میڈیا پرنظر آرہی تھی، ایک جماعت کئی دن پہلے ہی فیصلہ سنا چکی تھی، فیصلے سے متعلق مبارکبادوں کا سلسلہ کئی روز سے جاری تھا، ثابت ہوگیا طاقتور جب چاہے آئین و قانون کو روند سکتا ہے لیکن آج کے فیصلے سے انصاف کے نظام کی قلعی کھل چکی ہے، دوہرا معیار کب تک چلےگا؟ آئین و قانون کے سامنے سب برابر ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ سزا معطلی سے یہ طے نہیں ہوا کہ انہیں صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ مل گیا، آج کے فیصلے سے وہ مجرم سے محترم نہیں بنے، کچھ دل اٹک جیل کے قیدی نمبر 804 کے ساتھ دھڑک رہے ہیں، معاشرے کی تنزلی کا کریڈٹ بھی قیدی نمبر 804 کو جاتا ہے، قیدی نمبر 804 کو جیل میں سہولت کاری دستیاب ہے، جیل میں مرغن غذائیں فراہم کر کے ایک نہیں دو پاکستان کا عملی نمونہ سامنے آیا ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ قیدی نمبر 804 کے فرمائشی کھانوں کی سہولیات باقی قیدیوں کو بھی دی جائیں۔
فردوس عاشق اعوان نے مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بے لگام ہو چکی ہے، بجلی کے بل تعزیانے بن کر عوام پر برس رہے ہیں، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے عوام کو اس دلدل میں دھکیلا ہے کہ ترقیاتی منصوبے پس پشت ڈال کر پیسے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف کیلیے دیا جائے، 95 فیصد عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، مہنگائی کی سزا بھگتنے والی عوام اس قید سے رہائی چاہتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نظر ثانی کیلیے ڈائیلاگ شروع کیا جائے، بجلی کے بلوں نے عوام کی آخری سانسیں بھی چھین لی ہیں استحکام پاکستان پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ عوام کو ہر صورت ریلیف دیا جائے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو کسی کی سزا معطلی سے دلچسپی نہیں، عوام مہنگائی کی قید سے نجات چاہتی ہے، دو وقت کی روٹی مڈل کلاس کے لیے چیلنج بن گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/841818/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/841818/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News