خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی اصل وجہ بتا دی

وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی اصل وجہ بتا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک غلط خبر کو پاکستان کے تقریباً تمام ٹی وی چینلز پر چلایا گیا، حادثے کی اصل وجہ پر کسی نے بات نہیں کی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نے چند سینئر صحافیوں کو سمجھایا کہ اس لکڑی کو پرمالی فش پلیٹ کہتے ہیں، اس فش پلیٹ کا تعلق شارٹ سرکٹنگ اور سگنلنگ کے ساتھ ہے، یہ ہر ریلوے اسٹیشن پر ایک سگنل سے دوسرے سگنل کے درمیان گیارہ سے سولہ کی تعداد میں موجود ہوتی ہیں، اس کو آئسولیٹڈ ریل جوائنٹ بھی کہتے ہیں اور یہ ہالینڈ جرمنی سے درآمد کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جوائنٹ پوری دنیا کے ریلوے نظام میں استعمال ہوتا ہے، سوشل میڈیا تو جس کی چاہے پگڑی اچھال دیتا ہے، مگر ٹی وی چینلز نے بھی بغیر کسی تحقیق کے جہالت کی انتہا کرتے ہوئے کہا کہ لکڑی کے ٹکڑے جوڑے ہوئے تھے، اس فش پلیٹ کے بغیر سگنلنگ کا نظام نہیں چل سکتا اور اس کا حادثے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، یہ کمپیوٹر بیسڈ انٹرلاکنگ سسٹم کا سب سے اہم جزو ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی اصل وجہ بتا دی
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/853870/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/853870/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

