Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کو بہت پہلے گرفتار ہو جانا چاہیے تھا، ناصر شاہ

ناصر شاہ

ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں، ناصر شاہ

صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بہت پہلے گرفتار ہو جانا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے داؤد یونیورسٹی سکھر کیمپس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ سے پہلے بہت بےتابی بے چینی پائی جاتی ہے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد تین سے آٹھ روز کا ٹائم ہوتا ہے لیڈر آف دی ہائوس منتخب کرنے کیلئے، میں سمجھتا ہوں کہ نگران وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے نام اسمبلیاں تحلیل ہونے کے تین روز بعد ہی فائنل ہو پائیں گے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی اپوزیشن لیڈرز کے ساتھ باضابطہ تاحال کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، مصروفیات کے باعث نگران سیٹ اپ کیلئے میٹنگز نہیں ہو سکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تو بہت پہلے گرفتار ہو جانا چاہیے تھا، انہوں نے جو بویا ہے وہ کاٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں آصف زرداری، فریال تالپور، نواز شریف، مریم نواز کو گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

ناصرشاہ نے کہا کہ طاقتور حلقے اس وقت اے پولیٹیکل ہیں، عام انتخابات میں پی پی سندھ بھر میں کلین سوئپ کرے گی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/855341/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/855341/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version