Advertisement

بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ؛ جے یو آئی نے امیدوار کا اعلان کر دیا

بلوچستان

بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ؛ جے یو آئی نے امیدوار کا اعلان کر دیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے امیدوار کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی باہمی مشاورت سے بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ کے دور میں حکومتی اتحاد کی جانب سے میر نصیر بزنجو کا نام بھی زیر غور ہے۔

ضلعی چیئرمین آواران میر نصیر بزنجو کا تعلق بی اے پی سے ہے اور وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے قریبی عزیز ہیں۔

ریٹائرڈ بیورو کریٹ شبیر مینگل کا نام بھی نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔

Advertisement

قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی تشکیل کیلئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کا اب تک صرف ایک ہی اجلاس ہو سکا ہے۔

غیر رسمی ملاقاتوں میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اپوزیشن اراکین سے نگران کابینہ پر اظہار خیال کرتے ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ رابطوں کے فقدان اور متفقہ فیصلہ نہ ہونے پر نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان الیکشن کمیشن کریگی، اسمبلی کے تحلیل ہونے سے قبل ہی قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو نگران وزیر اعلیٰ کیلئے کسی ایک امیدوار پر متفق ہونا ہو گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/869305/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/869305/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version