Advertisement

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

مقبول باقر

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب آج شام کو گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی، جہاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے حلف لیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے صوبے کی اہم شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

دو روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اتفاق ہوا تھا جس میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیراعلیٰ سندھ نامزد کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے اور وہ سندھ کے آٹھویں نگران وزیراعلیٰ ہوں گے۔

Advertisement

الیکشن 90 دن میں کرائیں گے، نگران وزیراعلیٰ سندھ

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ آئین اور قانون کے تحت الیکشن 90 روز میں کرائیں گے۔

بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ فی الحال نگران کابینہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا بیوروکریسی کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ مجھے منتخب حکومت نے کچھ نہیں کہا کہ کیا کرنا ہے۔ ضرورت پڑی تو ضرور مشاورت کروں گا اور کوشش کروں گا عام عوام کے مسائل حل کروں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/873734/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/873734/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version