Advertisement

پاکستان کے عمرہ زائرین کیلئے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی

عمرہ

پاکستان کے عمرہ زائرین کیلئے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت اب 30 سے بڑھا کر 90 دن کر دی ہے۔

ویزے کے اجرا کو آسان بناتے ہوئے اب 24 گھنٹوں کے اندر ویزا جاری کیا جا سکتا ہے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ چار روزہ سرکاری دورے پر 20 اگست کو اسلام آباد پہنچے تھے اور وفاقی دارالحکومت میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے بعد منگل کو کراچی پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی حکومت کے وژن 2023 کے تحت حج اور عمرہ زائرین کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آنے والے زائرین ملک کے کسی بھی شہر جا سکتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اب عمرہ ویزا پر آنے والا کوئی بھی شخص مکہ اور مدینہ کے ساتھ سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں جا سکتا ہے، مثال کے طور پر وہ ریاض، دمام اور دیگر شہروں کا دورہ کر سکتا ہے۔

سعودی وزیر کے مطابق نئی پالیسی کے تحت خواتین بغیر کسی مرد سرپرست (محرم) کے مملکت میں آ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹرانزٹ ویزا بھی شروع کیا ہے جو سعودی عرب کے راستے سفر کرنے اور مملکت میں چار دن تک قیام کی اجازت دیتا ہے اور ایئر لائنز خاص طور پر سعودی ایئر لائن ایک رات مفت قیام بھی فراہم کرے گی۔ جبکہ اس کے علاوہ ٹکٹ اور ویزا بھی ایک ساتھ جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ میں بہت سے مقدس اور تاریخی مقامات ہیں جنہیں ملک میں آنے والوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ ملک بھر میں بہت سے تاریخی مقامات ہیں جیسے کہ غار حرا، جبلِ طور، جنگ احد کا مقام اور دیگر مقامات ہر کوئی دیکھنا پسند کرتا ہے اور ہمارے پاس 100 سے زائد ایسے مقامات ہیں جہاں ہم ترقیاتی کام کر رہے ہیں جس سے تاریخی مقامات اور تاریخی ورثے کے دورں میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت زائرین کو وہ تمام سہولتیں فراہم کرنے کے خواہاں ہیں جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متوجہ کر سکیں۔ میرے دورہ پاکستان کے دوران ہم نے سعودی اور پاکستانی ایئر لائنز کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے ہیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک نئی ایئرلائن کی منظوری بھی دی گئی ہ ےتاکہ کم کرائے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/874669/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/874669/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version