Advertisement

رانی پور میں گھریلو ملازمہ قتل کیس؛ ملزم پیر اسد شاہ گرفتار

رانی پور میں گھریلو ملازمہ قتل کیس؛ ملزم پیر اسد شاہ گرفتار

رانی پور میں 10 سالہ ملازمہ پر مبینہ تشدد اور ہلاکت کے معاملے پر مرکزی ملزم اسد شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خیر پور روحیل کھوسو نے اسد شاہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ بچی کے ورثاء نے قتل کا مقدمہ درج کرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، مقتولہ بچی کے ورثاء کو  مقدمہ درج کرانے رانی پور تھانے ساتھ لے کر جا رہا ہوں، رانی پور تھانےمیں بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع  کی جائے گی۔

ایس ایس پی خیرپور میر روحیل کھوس  نے بتایا کہ کل ہمیں اطلاع ملی کہ بچی کی پر اسرار موت ہوئی ہے، میں نے اے ایس پی گمبٹ کو  بھیجا تھا کہ بچی کے والدین سے ملاقات  کرے، اے ایس پی سے کہا تھا  کہ بچی دفنائی نہیں گئی تو پوسٹ مارٹم کرایا جائے، بچی کو دفنا دیا گیا تھا، اےایس پی نے ورثاء کا بیان لیا، بچی کےورثاء کہہ رہے تھے کہ  کوئی ٹارچرنہیں ہے، بچی کی موت طبعی ہے۔

ایس ایس پی خیرپور نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی نے تحقیقات کا حکم دیا ہے، تحقیقات کے سلسلے میں ورثاء کے گاؤں پہنچ رہا ہوں، ہرممکن کوشش کریں گے کہ تحقیقات منطقی انجام کو پہنچ سکے، کل سیشن جج کو درخواست دوں گا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، بچی سے جنسی زیادتی کے ابھی کوئی ثبوت موجود نہیں، سیشن کورٹ کو قبرکشائی کی درخواست دے رہے ہیں، ورثاء کو محسوس کراؤنگا کہ ریاست ان کے ساتھ ہے، جس گھر میں بچی کام کر رہی تھی وہاں کےاہلخانہ کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version