Advertisement

ہماری کوششوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حوصلہ افزائی ہوئی، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ (فائل فوٹو)

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہماری کوششوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت قمر زمان کائرہ نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے ملازمین سے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ظہور احمد، جوائنٹ سیکرٹری اے جے کے کونسل، جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل کے علاوہ دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزارت کے امور کو احسن انداز میں سرانجام دینے کی بھرپور کوشش کی، وزارت کے تمام ذمہداروں نے دیے گئے اہداف کو مکمل کرنے کے لیے بھرپور محنت کی، وزارت امور کشمیر نے یوم یکجہتی کشمیر ، یوم استحصال اور یوم سیاہ کشمیر کو بھرپور انداز سے منایا، ہماری کوششوں سےمقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی، تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے خلوص نیت سے کوشش کی، تمام وفاقی اداروں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے معملات کے حوالے سے ہر ممکن معاونت کی۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر نے کہا کہ زمیداریاں پوری کرنے میں وزارت کے حکام کا بھرپور تعاون میسر رہا اور مشیر آمور کشمیر کی رہنمائی وزارت کی کارکردگی بہتر بنانے میں بڑی سود مند ثابت ہوئی۔

Advertisement

 سیکرٹری امور کشمیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزارت ملازمین نے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

الوداعی ملاقات کے آخر میں مشیر آمور کشمیر کو وزارت کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version