ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ قومی اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کی پی کے ایل آئی کے داخلی راستے پر لینڈ اسکیپنگ کے کام پر کمشنرلاہور کی تعریف
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ قومی اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا، ٹیکنالوجی پارک نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں قائم کیا گیا ہے۔
نور خان ایئر بیس پہنچنے پر ایئر چیف احمد بابر سندھو نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور سینیئر سول و عسکری حکام بھی شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ قومی اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے، منصوبے سے ملک کو کثیر الجہتی فوائد حاصل ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکنالوجی پارک شعبے کی ترقی اور جدت میں معاون ثابت ہوگا جبکہ ملک کی خود انحصاری کے لیے منصوبہ نوجوانوں اور آئندہ انے والی نسلوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔
وزیراعظم نے ریکارڈ مدت میں یہ سنگ میل عبور کرنے پر پاک فضائیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ٹیکنالوجی پارک ملکی معیشت کو تیز ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی پارک سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبہ اجتماعی دانش کی مدد سے ملکی معیشت کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا جبکہ منصوبہ جدید ترین سہولیات، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز پر مشتمل ہے۔
تقریب میں ایئر چیف احمد بابر سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل آرمی چیف کی ذاتی دلچسپی اور تعاون کے باعث ممکن ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/917819/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/917819/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

