صدر مملکت کو اپنے اقدامات کی مکمل ذمہ داری لینی چاہیے، وزارت قانون

صدر مملکت کو اپنے اقدامات کی مکمل ذمہ داری لینی چاہیے، وزارت قانون
وزارت قانون نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو اپنے اقدامات کی مکمل ذمہ داری لینی چاہیے۔
صدر مملکت کے بیان پر وزارت قانون نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کا اپنے عملے کو مورد الزام ٹھہرانا باعث تشویش ہے۔
وزارت قانون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صدر ماضی میں بھی آبزرویشن کیساتھ کئی بل واپس بھیج چکے ہیں، ان کے پاس بل کی توثیق یا آبزرویشن کیساتھ واپس بھیجنے کے آپشن تھے۔
وزارت قانون کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نہ نہ بل کی توثیق کی نہ ہی آبزرویشن دیکر واپس بھیجا، صدر مملکت نے جان بوجھ کر تاخیر سے کام لیا۔
وزارت قانون نے مزید کہا کہ صدر مملکت کا تاخیر کرنا آئین اور قانون کی روح کے منافی ہے، صدر بل واپس بھیجتے تو پریس ریلیز بھی جاری کر سکتے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/946657/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/946657/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News