Advertisement

پرتشدد اور انتہا پسندی کا بل پی ٹی آئی کے دور میں تیار ہوا، وزیر قانون

اعظم نذیر تارڑ

پرتشدد اور انتہا پسندی کا بل پی ٹی آئی کے دور میں تیار ہوا، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پرتشدد اور انتہا پسندی کا بل پی ٹی آئی کے دور میں تیار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پُرتشدد انتہا پسندی سے متعلق مجوزہ مسودہ قانون پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پُرتشدد انتہا پسندی کا بل واپس لینے کا کہا تھا، بل موجودہ حکومت نے پیش کیا تھا اور نہ ہی اس کا تیار کردہ ہے، حکومت نے فیصلہ کا بل دوبارہ پیش نہیں ہوگا۔

 اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل پی ٹی آئی دورِ حکومت میں تیار ہوا تھا جبکہ کابینہ نے منظوری بھی دی تھی، بل 2 سال پہلے فیٹف قانون سازی کے دوران تیار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو دیوار سے لگانے پر یقین نہیں رکھتے، بل کی ایک ایک شق، کوما اور فل اسٹاپ پی ٹی آئی کے دور میں تیار کیا گیا، اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے اس لیے محکمے اپنے زیرِ التوا بل بھجوا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب یہ بل سینیٹ میں پیش کیا گیا تو اس روز وزیر داخلہ موجود نہیں تھے، متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی پر شہادت اعوان نے بطور وزیر مملکت بل پیش کیا، اس کے بعد خود چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی کہ اسے ڈراپ کر دیں۔

Advertisement

وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بھی ہدایت ہے کہ ایسے قانون سازی عجلت میں نہ کی جائے، یہ بل موجودہ دور میں پیش نہیں کیا جائے گا بلکہ آئندہ حکومت اسے دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کی ترمیم پر تمام اتحادیوں سے مشاورت کی گئی، پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور عبوری حکومت آ رہی ہے، عالمی اداروں اور حکومتوں کے ساتھ معاہدے رکاوٹ نہ آئے اس لیے ترمیم کی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے اس بارے میں شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں، ڈیجیٹل مردم شماری پر بھی مختلف لوگوں کے اعتراضات ہیں، اس معاملے کو سی سی آئی میں زیرِ بحث لانا چاہیے، سیاست میں طاقت کی بنیاد پر نہیں گفتگو سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version