لیہ: بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 8 افراد جاں بحق

لیہ: بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 8 افراد جاں بحق
لیہ روڈ چو بارہ اڈا حافظ آباد کے قریب بس اور منی ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ لیہ سے گڑھ مہاراجہ کی طرف جا رہی تھی جس میں 14 لوگ سوار تھے اور سامنے سے آنے والا منی ٹرک جو کہ گڑھ مہاراجہ سے لیہ کی طرف آ رہا تھا آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے بروقت کارروائی شروع کر دی۔
حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال چوبارہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/959281/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/959281/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

