وزیرخزانہ کی زیرصدارت ایکنک اجلاس؛ 126 ارب روپے کے منصوبے منظور

وزیرخزانہ کی زیرصدارت ایکنک اجلاس
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایکنک اجلاس ہوا جس میں ایکنک نے 126 ارب روپے مالیت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تمام اضلاع میں ریزیلینٹ ہاوسنگ ری کنسٹرکشن اینڈ ریسٹوریشن کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، منصوبے پر میں 43ارب 40کروڑ روپے کی لاگت آٸے گی۔
اجلاس میں 26 ارب 44 کروڑ روپے مالیت کے پنجاب اربن ینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔
ایکنک اجلاس میں گلگت بلتستان میں ریجنل گرٹلڈز کے فیز ون کی منظوری دیٕدی گٸی، منصوبے پر 9 ارب 15 کروڑ روپے کی لاگت آٸے گی۔
ایکنک نے 2 ارب 58 کروڑ روپے مالیت کے اوارام ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کی منضوری دیدی۔
بلوچستان میں 22 ارب 34 کروڑ روپے مالیت کے پنجگور ڈیم کی تعمیر کے منصوبے جبکہ سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں سکولوں کی تعمیر نو کیلیے 12 ارب 34 کروڑ روپے کی منظوری اور ایکنک نے 27 ارب 42 کروڑ روپے مالیت کے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News