چیئرمین پی ٹی آئی کے گِرد گھیرا مزید تنگ؛ اب تک کا بڑا دھچکا لگ گیا

چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم کی مشکلات مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی تھون کے ذریعے 4 ارب روپے کے فنڈز کا مبینہ غلط استعمال کرنے پر نیب راولپنڈی نے شکایت کی تصدیق کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت کو انکوائری مرحلے میں تبدیل کرنے کی نیب ہیڈ کوارٹر کو درخواست دے دی گئی جبکہ شکایت نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے خلاف کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کردار کا تعین بھی کرے گا، ٹیلی تھون کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کرادر واضح نہیں، اس حوالے سے نیب کی تحیقیقات چل رہی ہیں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

