Advertisement

پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں، جے ایف-17 لڑاکا طیارے حصہ لیں گے

پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں، جے ایف-17 لڑاکا طیارے حصہ لیں گے

چین میں پاک چین شاہین 10 مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے، پاک فضائیہ کے جے-10سی اور جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شاہین 10 مشترکہ فضائی مشقیں چین کے شمال مغربی شہروں جیوکوان اور ینچوان میں منعقد کی جارہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین 10 مشقوں میں معاون ایئر اور گراؤنڈ عملہ بھی صلاحیتوں کےجوہر دکھائے گا۔

پاکستان اور چین متبادل بنیادوں پر سالانہ شاہین فضائی مشقوں کی میزبانی کرتے ہیں۔

شاہین مشقیں فضائی عسکری طریقہ کار، پاک چین آپریشنل تیاریوں کو فروغ دیں گی، فضائی مشق میں ہائبرڈ وارفیئر، سائبر اسپیس اور کمپیوٹنگ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

Advertisement

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ مشقوں سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے فضائی سرحدوں کا تحفظ مستحکم ہوگا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ فضائی مشقوں سے پاکستان اور چین کے ماہر ہوابازوں کی عسکری تربیت میں بہتری ممکن ہوگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/119617/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/119617/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version