Advertisement

جاگیردار اور وڈیرے مختلف پارٹیوں میں آکرعوام کا استحصال کرتے ہیں، نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں جاگیردار اور وڈیرے مختلف پارٹیوں میں آکرعوام کا استحصال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ پر نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت نے ایک بار پھر عوام کی بے بسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول بم گرایا ہے، حکمران طبقے کو بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران طبقے کو بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر کوئی افسوس نہیں ہے،  ایک طبقہ تو وہ ہے کہ جو پیٹرول کی پرچیاں لے کر پیٹرول پمپ سے حساب کتاب کرلیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کاپیٹرول افسران صرف عیاشیوں میں استعمال کرتے ہیں، ملک میں جاگیردار، وڈیرے اور بیوروکریٹس مختلف پارٹیوں میں آکرعوام کا استحصال کرتے ہیں، یہ طبقہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے عوام پر پیٹرول بم بم گراتے ہیں، بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے، عوام مزید محروم ہوجاتے ہیں، اورحکمران طبقہ مزید عیاشیوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم بتائیں کہ ایک ماہ میں 58 روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا سوچ کیا، وزیر اعظم بتائیں کہ وڈیرے اور جاگیرداروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگائے جاتے، نگراں وزیر اعظم آٹا اور شوگر مافیا کو کیوں کنٹرول نہیں کرتے ان سے ٹیکس کیوں نہیں لیے جاتے،10 ایکٹر سے زیادہ اراضی انہی جاگیرداروں اور وڈیروں کی زمینیں ہیں ان پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چلانے والا عام شہری پر بھی ٹیکس لگایا جارہا ہے لیکن حکمران طبقے پر ٹیکس نہیں لگایاجاتا، نگراں وزیر اعظم آج سے اعلان کردیں کہ سرکاری افسران اور اعلیٰ عہدیداران 1000 سی سی گاڑی استعمال کریں، نگراں وزیر اعظم اعلان کردیں کہ کسی بھی سرکاری افسران اور اعلیٰ عہدیدران کو مفت بجلی نہیں دی جائے گی، اگر نگراں وزیر اعظم نے ایسا اعلان نہیں کیا توہم سمجھیں گے کہ آپ آئی ایم ایف کی چاکری کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 جماعتوں نے 16 ماہ میں عوام کا خون چوسا اور اب یہ نگراں حکومت بھی پی ڈی ایم کی حکومت کی طرح ہے، کٹھ پتلی حکومت کا کام قیمتوں میں اضافہ کروانا نہیں،الیکشن کروائیں اور گھر جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری قسمت نہیں ہے کہ ہم بھاری بلوں کو ادا کریں اور مہنگا پیٹرول خریدیں، کراچی وہ شہر ہے جو غریبوں کی ماں ہے جو سب کو اپنے دامن میں سمولیتا ہے، کراچی پورے ملک کی معیشت کو چلاتا ہے، تحریک کا مرکز ہے، کراچی کے شہری اپنی قسمت کا رونانہ روئیں، بلکہ میدان میں نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ آج شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ پر علامتی مظاہرہ دھرنے کی صورت اختیار کرگیا ہے، شہر بھر کے نوجوان 19 ستمبر کو 15 مقامات پر گھروں سے نکلیں اور سڑکیں بند کردیں، ہم پر امن جدوجہد کریں گے،ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری کٹھ پتلی پر عائد ہوگی۔

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/128246/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/128246/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version