لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام

لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام
پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لکی مروت میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے تین مقامات پر حملہ کیے گئے، دہشت گردوں نے یہ حملے لکی سٹی پولیس چوکی، لکی مروت تھانہ اور لکی جیل پر کیے۔
پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں ہینڈ گرنیڈ کا استعمال بھی کیا گیا جبکہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے دہشت گرد حملے کو جوابی فائرنگ سے پسپا کر دیا گیا جس کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/137324/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/137324/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News