عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کا مشن لے کر آیا ہوں،چوہدری انوارالحق

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کا مشن لے کر آیا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید صابر حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انڈسٹری کی ترقی اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کا مشن لے کر آیا ہوں، عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ صرف اور صرف عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خرچ ہوگا۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ مسائل کے باوجود بجلی کا بلوں میں کمی اور سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، منگلا ڈیم کے متاثرین اور نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، اب دریائے نیلم میں 20 کیومک پانی چھوڑا ہے جس سے مسائل میں کمی آئے گی، بجلی چوری کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے، بجلی، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بہت جلد مظفرآباد، پونچھ اور میرپور ڈویژن کا دورہ کروں گا۔
اس موقع پر وزراء حکومت چوہدری ارشد حسین ،چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری قاسم مجید اور پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/168264/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/168264/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News