Advertisement

وزارت آئی ٹی کے تعاون سے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

حج آپریشن

وزارت آئی ٹی کے تعاون سے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی صدارت میں وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں حج آپریشن سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حج آئی ٹی سسٹم میں بہتری اور اصلاحات لانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات اور شکایات کے ازالہ کے نظام کو تیز تر کیا جائے۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ اور اینڈ ٹو اینڈ پیپر لیس کرنا چاہتے ہیں۔ حجاج کی آسانی کیلئے لائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس میں تمام تفصیلات اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔

انیق احمد نے کہا کہ سعودی عرب میں حجاج کی نقل حرکت اور مالیاتی نظام  کیلئے کمپوٹرائزڈ نظام تشکیل دیں گے اور نجی حج گروپ  کے مینیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے یقین دلایا کہ حجاج کی بہتری کیلئے وزارتِ آئی ٹی اپنا  بھرپور تعاون مہیا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ موجودہ حج انفارمیشن سسٹم کا تفصیلی تجزیہ کے بعد بہتری کی تجاویز دے گا۔ وزارتِ آٹی حج انفارمیشن سسٹم کو مربوط بنانے کیلئے ماہرین کی ٹیم مذہبی امور میں تعینات کرے گی۔

عمر سیف نے مزید کہا کہ نئے حج انفارمیشن سسٹم کی پیش رفت پر وزارتِ آئی ٹی میں ہفتہ وار اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں پنجاب آئی ٹی بورڈ، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور وزارتِ مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری حج اور حج آئی ٹی سیل کے نمائندے شریک ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/184632/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/184632/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version