Advertisement

“پاکستان کی جانب سے ابھی تک سعودی ولی عہد کے دورے کا اعلان نہیں کیا گیا”

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کے سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے، پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس دورے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج سید علی گیلانی کی دوسری برسی ہے، ان کی عظیم قربانی اور پاکستان سےغیرمشروط محبت پرہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں، ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کی قبرتک اہل خانہ کو رسائی دے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کینیا کا دورہ کرینگے، وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی بھی ان کےہمراہ ہونگے، نیروبی میں وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تقریبات میں شرکت کرینگے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل یا قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی اقدام ناقابل قبول ہے، پاکستان کی پوزیشن بڑی حد تک واضح ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری امنگوں اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق قابل قبول ہو گا، ہندوستان ہر صورت 5 اگست 2019ء کے غیرقانونی غاصبانہ اقدامات واپس لے، یہ ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے موذوں ماحول بنائے۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے، پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس دورے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ پاکستان جی 20 کا رکن نہیں، تمام نکات کا جائزہ لے رہے ہیں، تاحال اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔

انکا کہنا ہے کہ ہندوستان بارہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں “حالات اچھے ہیں” کا راگ الاپتا رہتا ہے، ہندوستان کی دنیا سے حقائق کو چھپانے، غلط فہمیاں پیدا کرنے سے زمینی حقائق نہیں بدل سکتے، یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی کی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان، روس اور یوکرائن تنازعہ میں مکمل طور پر غیرجانبدار ہے، روس اور یوکرائن تنازعہ کے پرامن اور بذریعہ مذاکرات حل کا حامی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یورپین یونین، کونسل کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر خدشات درست ہیں، یورپین یونین اور یورپین کونسل کا بھارت سے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلے نے ثابت کیا بھارت کے مقبوضہ خطے میں حالات معمول پر ہونے کے دعوے کو قبول کرنے کو کوئی تیار نہیں۔

انکا کہنا ہے کہ بھارت کے ایک اسکول میں استاد نے ہندو بچوں کو مسلمان بچے کے چہرے پر تھپڑ رسید کرنے پر ابھارا، ہندوستان میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تشدد کو ہر سطح پر ہوا دی جا رہی ہے، بھارت سمیت دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اسلاموفوبیا تیزی سے تشویشناک صورتحال اختیار کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی پر شدید تشویش ہے، پاکستان جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان کی سیاست اور ثقافتی پیرائے می‍ں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں، جڑانوالہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/197821/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/197821/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version