عوام کے لئے ایک اور بُری خبر

عوام کے لئے ایک اور بُری خبر
پاکستانی عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی شرح نے شہریوں سے احتجاج کرنے کی سکت بھی چھین لی ہے۔
شہریوں کیلئے سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری بھی بساط سے باہر ہوتی جا رہی ہے، ملک کی مجموعی آبادی کا 24.3 فیصد حصہ خط غربت سے نیچے چلا گیا ہے۔
ضروریات زندگی کے آگے مجبور شہری اپنے اندر احتجاج کی سکت بھی نہیں رکھتے۔
مہنگائی کی کم و بیش 30 فیصد تک پہنچ جانے والی شرح کے ساتھ گراں فروشوں کی من مانیاں الگ سے ستم ڈھا رہی ہیں۔
ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں اس وقت لگ بھگ 80 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کام کر رہے ہیں لیکن عملاً اشیاء کی من مانے نرخوں پر فروخت کا مسئلہ کافی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/202136/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/202136/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

