Advertisement

یومِ دفاع: کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب

یومِ دفاع

یومِ دفاع: کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب

آج 6 ستمبر کو یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کے تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل غضنفر لطیف تھے۔

مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل غنصفر لطیف نے اس موقع پر مزار قائد پر پھول چڑھائے۔

پاک بحریہ کے جوانوں نے پاک فضائیہ کے کیڈٹس کو گارڈز کی ذمہ داریاں سوپیں۔

مزار قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے اور مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔

Advertisement

ایئر وائس مارشل غضنفر لطیف نے مزار قائد پر تقریب کے شرکإ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع کے دن کی مناسبت سے آج ہم یہاں جمع ہوئے ہیں، ہمارے جوان ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

غضنفر لطیف نے کہا کہ آج کا یہ دن غازیوں اور شہیدوں کے نام ہے، پاک فوج نے بحری اور فضائی نگرانی بھرپور ہمت اور جرت سے انجام دی ہے، ہم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، حصول آزادی سے لے اب تک ہماری افواج ملک کی بقا کے خاطر اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال نے اس ملک کا خواب دیکھا اور قائد اعظم نے خواب کو تکمیل تک پہنچایا، پاکستان قائم رہنے کے لیے بنایا ہے، کوئی بھی طاقت اسے مٹا نہیں سکتی۔

 

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/230652/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/230652/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version