Advertisement

پاکستان بھارتی دہشتگردی کیخلاف تحفظات کا اظہار جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی دہشتگردی کیخلاف تحفظات کا اظہار جاری رکھے گا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ یو این جی اے کے 78 ویں اجلاس کے لیے نیویارک میں ہیں جبکہ نگران وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ بھی امریکہ میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے، نگران وزیر خارجہ کا بھی نیویارک میں مصروف شیڈول ہے جبکہ سائیڈ لائنز پر وزیر خارجہ متعدد شریک ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ او آئی سی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ نے فلسطین کے مسئلے پر روشنی ڈالی، پاکستان انتہا پسندوں کے ایک گروہ کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے 8 ماہ میں 68 کشمیرہوں کو شہید کیا، بھارتی مظالم میں اضافہ ہو رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کلاف ورزیاں ختم ہونا چاہیں، ان خلاف ورزیوں کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ نیویارک میں ہونے والی متعدد سرگرمیوں میں ہمارے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور دیگر حکام کی موجودگی ضروری ہے، مختلف ملاقاتوں کے اوقات کار میں فرق ہے لہذا ہم اس شیڈول کی تفصیلات نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کا مطلب مشکل حالات اور مسائل میں اپنے ہم منصب سے بات چیت ہے، اس لیے ہم افغانستان جیسے پیچیدہ معاملے پر بھی بات چیت کرتے ہیں، نگران وزیر خارجہ اور ٹام ویسٹ میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات اسی سفارت کاری کا حصہ تھی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے تہنیتی خط موصول ہوا، ہم نے اس خط کا جوب دیا، یہ خط معمول کی سفارت کاری اور رابطوں کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی دہشت گردی کے خلاف تحفظات کا اظہار جاری رکھے گا، یہ دہشت گردی پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ صدر کے بیان کو سراہتے ہیں، ترکیہ نے ہمیشہ جموں و کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے، پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کو تیار ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان آذربائیجان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/237876/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/237876/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version