پاکستان جی سی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، نگران وزیر خارجہ

پاکستان جی سی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، نگران وزیر خارجہ
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام آباد میں جی سی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق جلیل عباس جیلانی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدوی سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نگران وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران خلیج کے برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ جی سی سی پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور ایک جامع شراکت داری قائم کرنے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر نگران وزیر خارجہ نے پاکستان اور جی سی سی آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور جی سی سی آزاد تجارتی معاہدے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے قریبی تعاون پر بھی اتفاق کیا۔
نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جی سی سی اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی روابط کو مضبوط کرنا چاہتا ہے، پاکستان اسلام آباد میں جی سی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
ملاقات میں نگران وزیر خارجہ نے جی سی سی سیکرٹری جنرل کو بھارتی کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی فورسز کے مظالم سے بھی آگاہ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/241491/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/241491/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

