Advertisement

پولیو کی خصوصی مہم کا کل سے آغاز، ضلعی انتظامیہ مکمل تیار

پولیو مہم

سال کی پہلی ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاہور: پولیو کی خصوصی مہم کا کل سے آغاز ہورہا ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت چھٹی کے روز انسداد پولیو مہم کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں خصوصی پولیو ویکسینیشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس رافعہ حیدر نے کہا کہ خصوصی پولیو مہم 04 ستمبر سے 11 ستمبر تک مخصوص علاقوں میں ہو گی۔ پولیو کے ماحولیاتی نمونے سامنے آنے پر پولیو بچاؤ کی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات روزہ مہم میں تقریباً 2 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سی بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے جبکہ پولیو مہم میں 6360 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پٹھان بستیوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ پشتو  ٹرانسلیٹر کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت دی کہ پولیو ورکرز انکاری اور بند ملنے والے گھروں پر خصوصی توجہ دیں اور اسسٹنٹ کمشنر انکاری والدین کو بچوں کے مستقبل کی خاطر پولیو قطرے پلانے پر قائل کریں، تاہم پولیو مہم کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لئے روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس ہو گا۔

Advertisement

رافعہ حیدر نے مزید کہا کہ لاہور کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سی بچاؤ کے دو قطرے ضرور پلائیں۔ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کو زندگی بھر کی محرومی سے بچا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ، ایجوکیشن، ڈی ڈی ایچ اوز، یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز نے شرکت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/244464/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/09/244464/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version